لندن( نیوزڈیسک) ا?فسٹیڈنے متنبہ کیاہے کہ تنخواہوں کے پرکشش پیکیج پر ہزاروں اساتذہ کی بیرون ملک روانگی کی وجہ سے انگلینڈ کے سکولوں کو اساتذہ کی شدید کمی کی وجہ سے بحران کاسامنا ہے۔ چیف انسپکٹر سر مائیکل ولشا کاکہناہے کہ معروف اور بڑے پبلک سکول بیرون ملک اپنی برانچیں کھول رہے ہیں جس کی وجہ سے مزید لوگ برطانیہ سے چلے گئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق انگلش پوسٹ گریجویٹ روٹس پر 17ہزار اساتذہ کو تربیت دی گئی جبکہ 18ہزار اساتذہ ملک چھوڑ کر چلے گئے جبکہ وزیر تعلیم کا کہناہے کہ بہت ہی کم تعداد میں اساتذہ ملک چھوڑ کر گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کابھی کہنا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ اساتذہ کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کام نہیں ہورہاہے۔