بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی میزائل اور روسی ٹینک آمنے سامنے

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے شام میں جاری جنگ کی ایک ویڈیوں پوسٹ کی ہے جس میں باغیوں کوامریکی ساخت کے میزائل کے ذریعے ایک روسی ساخت کے ٹینک کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھایا گیا اخبار کے مطابق سماجی رابطوں کی سائٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں باغی پہلی بار امریکی ساخت کے اینٹی ٹینک میزائل سے روس کی جانب سے شامی افواج کو فراہم کیے گئے جدید T 90 ٹینک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔حلب کے مضافات میں فلمائی گئی ویڈیو میں باغی جس میزائل کو فائر کر رہے ہیں اسے BGM-71 TOW کہا جاتا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ اینٹی ٹینک میزائل سی آئی اے کی جانب سے شام میں لڑنے والے ’معتدل‘ باغیوں کو سنہ 2014 میں فراہم کیے گئے تھے۔باغیوں کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائٹس پر پوسٹ کی جانے والی متعدد ویڈیوز میں ان میزائلوں کے ذریعے سرکاری افواج کو نشانہ بناتے ہوے دیکھا جاسکتا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق پوسٹ کی جانے والی یہ ویڈیو اس لیے اہم ہے کیونکہ اس میں پہلی بار امریکی میزائل اور روسی ٹینک آمنے سامنے ہوئے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ روس گذشہ برس سے شام کی حکومت کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور یہ جدید ٹینک بھی چند ماہ قبل ہی شامی افواج کو دیے گئے ہیں۔ویڈیو میں میزائل ٹینک سے ٹکراتا ہے تاہم اس کے باوجود ٹینک تباہ نہیں ہوا اور ٹینک کے عملے کو اس سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اخبار کے مطابق یہ ٹینک ایک ایسے دفاعی نظام سے لیس ہے جو اپنے طرف آنے والے میزائلوں کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن اس وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید وہ نظام فیل ہو گیا تھا یا پھر اس وقت وہ بند تھا۔T 90 ٹینکوں کی باڈی پر میزائلوں سے بچنے کے لیے خصوصی آہنی زرہ بھی لگی ہوئی ہیں اور شاید اسی زرہ نے ٹینک کو تباہ ہونے سے بچایا ہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکہ مختلف جنگوں میں اپنے جدید ہتھیاروں کے کامیابی سے تجربے کرتا آیا ہے لیکن روس کو ایک لمبے عرصے بعد شام کے تنازعے کی شکل میں اپنے ہتھیاروں کو حقیقی میدانِ جنگ میں آزمانے کا موقع ملا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…