بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”صدی کا سب سے بڑا جوا“برطانوی وزیراعظم نے پیش گوئی کردی

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ممکنہ اقدام کے “خطرات” سے بھی آگاہ رہیں۔ برطانیہ میں ان دنوں یہ موضوع بحث و جدل کا محور بنا ہوا ہے جس کے بارے میں فیصلہ کن ریفرنڈم آئندہ جون میں ہو گا۔برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویومیں کیمرون نے یورپی یونین سے برطانیہ کے نکل جانے کے امکان کے بارے میں کہا کہ یہ صدی کا جوا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کی خواہش رکھنے والوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یورپی یونین سے باہر ک کے لیے کوئی منصوبہ پیش کریں، تو ان کے جوابات انتہائی مبہم اور غیر واضح ہوتے ہیں۔کیمرون کے مطابق آج یہ لوگ جو تجاویز پیش کر رہے ہیں وہ اندھے کنوئیں میں چھلانگ کے مترادف ہے ہم اتنی آسانی سے یہ باور نہیں کرا سکتے کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا جب کہ ہمارے سامنے پلڑے میں نوکریاں اور اپنے ملک کا مستقبل رکھا ہو۔برطانوی وزیراعظم نے ان لوگوں کو بھی جواب دیا جو یہ حجت پیش کر رہے ہیں کہ یورپی یونین سے نکل جانے کے بعد بھی برطانیہ یورپی یونین کی منڈی تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہمجھے یہ کہنے میں ذرہ برابر شک نہیں کہ (یورپی یونین سے) نکل جانے کی صورت میں جو واحد یقینی بات ہوگی وہ ہے شکوک کا غلبہ… یورپ سے کوچ کرجانے میں بہت سے خطرات ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…