بھارت ٗ مہاراشٹر میں ایک شخص نے پنی بیوی ٗبچوں ٗماں باپ سمیت خاندان کے14 افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی

28  فروری‬‮  2016

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص نے اپنی بیوی ٗبچوں ٗماں باپ سمیت خاندان کے 14 افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں گودھ بدر روڈ کے رہائشی 35 سالہ حانصل واریکر کے گھر ایک تقریب تھی اور جب رات کو سب سو گئے تو واریکر نے گھر کے تمام دروازے بند کر کے اپنے خاندان کے 14 افراد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا اور پھر خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔پولیس حکام کے مطابق واریکر نے پہلے اپنی بیوی، 8 بچوں، ماں پاب اور 3 بہنوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق واریکرکی چار بہنیں ہیں جس میں سے ایک ممبئی کے کوپر کھیرنی میں اور تین بھیونڈی میں رہتی تھیں۔ تمام بہنیں اپنے بچوں کے ساتھ گھر آئی تھیں۔ ضلع تھانے کے پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کے پیچھے کوئی خاندانی تنازع ہے تاہم حقیقی وجہ پوری جانچ کے بعد ہی معلوم ہو پائے گی۔مقتول ممبئی کی ایک نجی ٹیکس کی کمپنی میں بطور مشیر ملازمت کرتے تھے۔پرم ویر سنگھ نے کہا کہ اس قتل میں حسنین کی ایک بھانجی بچ گئی ہے جسے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ان کی بھانجی کی حالت نازک ہے اور اگر ان کی حالت میں بہتری آتی ہے تو وہ اس واقعے پر روشنی ڈال سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…