بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

شام میں امریکی میزائل اور روسی ٹینک آمنے سامنے , ویڈیو جاری کر دی گئی

datetime 28  فروری‬‮  2016 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے شام میں جاری جنگ کی ایک ویڈیوں پوسٹ کی ہے جس میں باغیوں کوامریکی ساخت کے میزائل کے ذریعے ایک روسی ساخت کے ٹینک کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھایا گیا اخبار کے مطابق سماجی رابطوں کی سائٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں باغی پہلی بار امریکی ساخت کے اینٹی ٹینک میزائل سے روس کی جانب سے شامی افواج کو فراہم کیے گئے جدید T 90 ٹینک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔حلب کے مضافات میں فلمائی گئی ویڈیو میں باغی جس میزائل کو فائر کر رہے ہیں اسے BGM-71 TOW کہا جاتا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ اینٹی ٹینک میزائل سی آئی اے کی جانب سے شام میں لڑنے والے ’معتدل‘ باغیوں کو سنہ 2014 میں فراہم کیے گئے تھے۔باغیوں کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائٹس پر پوسٹ کی جانے والی متعدد ویڈیوز میں ان میزائلوں کے ذریعے سرکاری افواج کو نشانہ بناتے ہوے دیکھا جاسکتا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق پوسٹ کی جانے والی یہ ویڈیو اس لیے اہم ہے کیونکہ اس میں پہلی بار امریکی میزائل اور روسی ٹینک آمنے سامنے ہوئے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ روس گذشہ برس سے شام کی حکومت کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور یہ جدید ٹینک بھی چند ماہ قبل ہی شامی افواج کو دیے گئے ہیں۔ویڈیو میں میزائل ٹینک سے ٹکراتا ہے تاہم اس کے باوجود ٹینک تباہ نہیں ہوا اور ٹینک کے عملے کو اس سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اخبار کے مطابق یہ ٹینک ایک ایسے دفاعی نظام سے لیس ہے جو اپنے طرف آنے والے میزائلوں کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن اس وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید وہ نظام فیل ہو گیا تھا یا پھر اس وقت وہ بند تھا۔T 90 ٹینکوں کی باڈی پر میزائلوں سے بچنے کے لیے خصوصی آہنی زرہ بھی لگی ہوئی ہیں اور شاید اسی زرہ نے ٹینک کو تباہ ہونے سے بچایا ہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکہ مختلف جنگوں میں اپنے جدید ہتھیاروں کے کامیابی سے تجربے کرتا آیا ہے لیکن روس کو ایک لمبے عرصے بعد شام کے تنازعے کی شکل میں اپنے ہتھیاروں کو حقیقی میدانِ جنگ میں آزمانے کا موقع ملا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…