بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی چیف جسٹس کی مودی حکو مت پر کڑی تنقید

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جموں (نیوز ڈیسک) بھارتی چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے حکومتی کارکردگی پر بڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب حکومتی کارکردگی کے آڈٹ کا وقت آن پہنچا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ دور روزہ قانونی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ٹی ایس ٹھاکر نے حکومت کی جانب سے قانون اور ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی کی توثیق نہ کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب لوگ جیلوں میں سڑ اور انصاف کے لئیچیخ رہے ہوں تو اس صورت میں حکومت کی جانب سے سردمہری کا مظاہرہ اس کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دو ماہ قبل ہائی کورٹ کے ججز کی تقرری کے لئے تجویز بھیجی تھی لیکن حکومت کی جانب سے اس کاکوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے اور ہم یہ ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ حکومت اس سلسلے میں روگردانی کا مظاہرہ کرے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان قوانین کی توثیق نہیں کر رہی معلوم نہیں ایسا کیوں ہے لیکن میرے خیال میں جب حکومت اپنے کام احسن طریقے سے سرانجام نہ دے رہی ہو تو اس کی کارکردگی کا آڈٹ ضروری ہوتا ہے اور جب ہم حکومتی کارکردگی کا آڈٹ کرتے ہیں اور اس چیز کی ضرورت کو محسوس کرتے ہیں تو حکومتی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ بھارتی حکومت کی کارکردگی کا آڈٹ کیا جائے ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…