پشاور/راولپنڈی (نیوز ڈیسک)شوال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کیپٹن عمیر سمیت پاک فوج کے چار شہداءکی نماز جنازہ کور ہیڈکوارٹرز پشاور میں ادا کی گئی‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اتوار کی صبح نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پشاور پہنچے-نماز جنازہ میں سینئر سول وفوجی حکام شہداءکے عزیز واقارب اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی-چیف آف آرمی سٹاف نے شہداءکے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیاان کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی-آرمی چیف نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا -بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کی طرف سے شوال میں جاری آپریشن پر تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی-آرمی چیف نے پاک افغان سرحد کے قریب شوال کے مختلف کونوں کھدروں میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا -پاک فوج کے سربراہ نے فوجیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آپریشن میں شریک فوجیوں کے حوصلے اور مشکل پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا-انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں اور ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کر کے دم لیں گے-واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان سرحد کے قریب شوال میں پاک فوج کے کیپٹن عمیر ‘حوالدار حاکم‘ سپاہی حمید اور راشد نے جام شہادت نوش کیا تھا-پاک فوج کے شہداءنے اپنی جانیں قربان کر دیں لیکن دہشت گردوں کو فرار نہیں ہونے دیا-
دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کر کے دم لیں گے‘جنرل راحیل شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































