بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکہ نے بھارت اور پاکستان کو اہم خطرے سے آگاہ کر دیا

datetime 27  فروری‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے خطرہ ہے اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دہشت گردی کے معاملے پر تعاون خوش آئند ہے، امریکا نے بھی ہمیشہ پاک بھارت بہتر تعلقات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ پیر سے شروع ہونے والے اسٹریٹجک مذاکرات خطے میں امن و امان کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر پہلے بھی کئی مرتبہ بات چیت ہو چکی ہے اور ان مذاکرات میں بھی دہشت گردی سمیت خطے کے مسائل، خطرات اور تجارت کے حوالے سے بھی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…