ماسکو(نیوز ڈیسک) روسی عوام کی رائے میں بھاری رقم ایماندار انہ طریقے سے کمانا ناممکن ہے۔ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ امیروں اور غریبوں کی آمدنی میں فرق تو ضرور ہوتا ہے لیکن انتہائی زیادہ فرق نامناسب ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق روسیوں کو مہنگائی میں اضافے پر بہت پریشانی ہے،نو فی صد رائے دہندگان نے کہا ہے کہ آمدنی میں بہت زیادہ فرق مفید بھی ہو سکتا ہے کیوںکہ اس سے لوگوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور زیادہ کمانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ساتھ ہی اٹھائیس فی صد افراد کا کہنا تھا کہ آمدنی میں فرق کو ختم کئے جانے کے لیے اقدامات کرنا حکومت کا فرض ہوتا ہے۔ستر فی صد افراد نے کہا کہ روس میں بڑی رقوم ایماندارانہ طریقے سے کمانا ناممکن ہے۔