دمشق(نیوز ڈیسک)شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی۔ امریکا اور روس نے شام میں جنگ بندی معاہدے کا مسودہ مشترکہ طور پر سلامتی کونسل میں پیش کیا جسے سلامتی کونسل نے منظور کرلیا۔سلامتی کونسل نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کریں۔ قراراداد میں شامی حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تحت دوبارہ مذاکرات میں حصہ لیں۔ یہ امن مذاکرات سات مارچ کو ہوں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں