تہران(نیوز ڈیسک)ایران میں کتے پر تشدد کی وڈیو کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، عوامی احتجاج کے بعد کتے پر تشدد کرنے والے مقامی شکاری کو گرفتار کرلیا گیا۔احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ تھا کہ جانوروں پر ظلم کے خلاف قانون سازی کی جائے، مظاہرین سوشل میڈیا پر آنے والی اس وڈیو کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس میں کتے کے ساتھ اس کے مالک کا انتہائی بدترین تشدد دکھایا گیا تھا جبکہ آس پاس کھڑے افراد کتے کو درد سے کراہتے دیکھ کر ہنس رہے تھے۔ سرکاری پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اس شکاری کو دو ماہ قید اور 74 کوڑوں کی سزا ملے گی کیونکہ اس نے جو کچھ کیا وہ اسلام میں ناقابل قبول ہے