پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کرپشن الزام میں نیب نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا،شاہد خاقان عباسی

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیربرائے پٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ ایل این جی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں نیب نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا،خوشی ہے کہ نیب نے ایل این جی منصوبے کوشفاف قراردیا،ایران پربین الاقوامی پابندیاں مکمل طورپرہٹی نہیں تاہم ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کے موقع پراس حوالے سے دوطرفہ گفتگوکاسلسلہ شروع ہوجائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میرے حوالے سے نیب نے ایل این جی ٹرمینل سمیت تمام الزامات مستردکردیئے ،نیب نے براہ راست مجھ سے اس بارے کوئی رابطہ نہیں کیا،ہم نے اس منصوبے کوشفاف طریقے سے سرانجام دیا،اس لئے کہ ملک میں توانائی کاشدیدبحران ہے ،ہمیں خوشی ہوتی کہ نیب ایل این جی منصوبے میں کوئی کرپشن کی نشاندہی نہیں کی اورہمیں شفاف قراردیا۔انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس منصوبہ 2014ء کاتھا2015ء میں ان سے گیس لینی تھی ۔انہوں نے کہاکہ ایران سے مکمل طورپراب بھی بین الاقوامی پابندیاں ختم نہیں ہوئیں ،تاہم پاکستان نے ایران پرپابندیاں ختم کردی ،بین الاقوامی اورایران کے درمیان ٹینشن اب بھی برقرارہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2ارب ڈالرمالیت کاہے ،اس میں ہمیں بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ،اوریہ منصوبہ اگلے دوڈھائی سال میں مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کے موقع پراس ایشوپربات ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…