ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سعودی اور اماراتی فوجی ٹیمیں ترکی پہنچ گئیں ،ترک وزیرخارجہ

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوجی ٹیموں اور سازوسامان کے ترکی پہنچ جانے کی تصدیق کی ہے۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ داعش کے خلاف برسرجنگ اتحاد کے سلسلے میں سعودی طیاروں کی کسی بھی وقت انجرلیک کے فوجی اڈے آمد متوقع ہے۔ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ شام میں عبوری حکومت سب ہی کا تقاضا ہے اور ایسا نہیں ہوگا کہ شامی اپوزیشن خسارے میں رہے۔غیرملکی خبریجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اوگلو کا کہنا تھا کہ شامی حکومت اور روس نے سابقہ فیصلوں کی پاسداری نہیں کی.. اور جنیوا میں شام سے متعلق خصوصی مذاکرات روسی فضائی حملوں کی وجہ سے روک دیے گئے۔ داعش پر وار کرنے کے لیے امریکا کی جانب سے کردوں کے تحفظ کے یونٹوں کی سپورٹ کے متعلق ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے امریکا کے موقف میں تضاد پایا جاتا ہے۔ ایک دہشت گرد تنظیم سے برسرجنگ ہونے کے لیے کسی دوسری دہشت گرد تنظیم پر اعتماد کرنا انتہائی خطرناک بات ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کردوں کے تحفظ کے یونٹوں کی فورسز بھی داعش تنظیم کی طرح شام کو تقسیم کرنے کے لیے کام کررہی ہیں، لہذا شامی سرزمین کی یکجہتی کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم شام کو سپورٹ کرنے والے بین الاقوامی گروپ میں شامل ہیں، ہمارا مقصد شامی اراضی کو کسی ایک فریق کے حوالے کرنا نہیں بلکہ صرف تبدیلی کے عمل کو کامیاب بناکر اس کی یکجہتی کو یقینی بنانا ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…