ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ویزا میں رکاوٹ کا خوف، پاکستانی شوہر کااپنی بیوی کے ساتھ بھیانک سلوک

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ویزا میں رکاوٹ کا خوف، پاکستانی شوہر کااپنی بیوی کے ساتھ بھیانک سلوک، کمیونٹی ورکر 31سالہ نازیہ اختر کے قتل کے مقدمے میں گزشتہ روز برمنگھم کراﺅن کورٹ کو بتایاگیا کہ 30سالہ ملزم حماد نے بیوی کی جانب سے طلاق لینے اور گھر سے نکال دینے کی دھمکی دینے پر اس خوف سے طلاق کی صورت میں اسے برطانیہ میں قیام کاویزا ملنے میں رکاوٹ پڑے گی سپرٹ ڈال کر ا?گ لگادی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ مقتولہ گھر کی صفائی کررہی تھی اس دوران اس پر سپرٹ گر پڑا اور سگریٹ سلگانے کے دوران اس میں ا?گ لگ گئی۔جبکہ وکیل استغاثہ جیمز کرٹس نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ نے اپنے ڈاکٹر کو بتایاتھا کہ اس کو اس کے شوہر نے آگ لگائی ہے جس پر اس نے پولیس طلب کی عدالت کوبتایاگیا کہ ایک ٹیپ شدہ انٹرویو میں مقتولہ نازیہ اختر نے بتایاتھا کہ وقوعہ کے دن اس کاشوہر سے جھگڑا ہواتھا اور اس کے شوہر کو اس دن معلوم ہوا کہ ان کا ازدواجی رشتہ ختم ہورہاہے ،اور یہ کہ اس کا شوہر صرف برطانوی ویزا حاصل کرنے کیلئے اس کو ساتھ رکھنا چاہتاتھا ورنہ وہ اسے موٹی بھدی گائے کہہ کر پکارتاتھا۔جیمز کرٹس نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مقتولہ کو جس طرح کے زخم ا?ئے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ آگ لگانے والا مادہ اس پر پھینکا گیا اور اس کے بعد اس کو آگ لگائی گئی مقدمے کی سماعت جاری ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…