بغداد(نیوز ڈیسک)دہشتگرد تنظیم داعش نے اپنے حامیوں کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے پر فیس بک اور ٹوئٹرمالکان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پرداعش کے حامیوں کے اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شدت پسند تنظیم نے سوشل میڈیا مالکان کو سنگین نتائج بھگتنے دھمکی دے دی۔ داعش کے ہیکنگ ڈویڑن کی جاری کردہ ویڈیو میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور ٹوئٹر کے جیک ڈورسی کی گولیوں کے خول کے ساتھ تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ہیکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ وہ ہر سائٹ کے دس اکاؤنٹس حاصل کرے گا اور اگر دونوں میں سے کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ نے اکاؤنٹس معطل کئے تو دونوں سائٹس مکمل طور پر ڈیلیٹ کردی جائیں گے۔شدت پسند تنظیم نے ویڈیو میں ہیکنگ گروپ کے پاس دس ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس، ایک سو پچاس فیس بک گروپس اور پانچ ہزار ٹوئٹر اکاؤنٹس ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔