ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ایران، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شامی قوم کو کافر قرار دے دیا

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران( نیوز ڈیسک )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شامی قوم کو ’’کفار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘تہران ،شام میں کافروں سے نبرد آزما ہے اور ہمارے فوجی شام کی سرزمین پرکفار سے اسلام کی جنگ لڑنے کے لیے اجازت طلب کررہے ہیں۔ غیر ملکی ‘خبر رساں ایجنسی ‘ کے مطابق خامنہ ای کا یہ متنازع بیان دستوری کونسل کے سیکرٹری جنرل حمد جنتی نے نقل کیا ہے۔ احمد جنتی کا کہنا ہے کہ میں یہ تصور نہیں کرتا تھا کہ سپریم لیڈر اس نوعیت کا بیان علانیہ کسی محفل میں کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے فوجی شام میں اپنے دفاع کی جنگ نہ لڑتے تو یہ جنگ ہمیں ایران کے کرمان شاہ اور دوسرے علاقوں میں لڑنا پڑتی۔ سپریم لیڈر نے اپنے خطاب میں شام میں جاری لڑائی کو اسلام اور کفر کے درمیان جنگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت کا دروازہ عراق۔ ایران جنگ کے خاتمے پربند ہوگیا تھا اور اسے شام کے محاذ پر دوبارہ کھولا گیا ہے۔ اب نوجوان شام میں لڑائی کے لیے جانے پر ہم سے اجازت مانگنے پر اصرار کرتے ہیں۔خیال رہے کہ سپریم لیڈر کی جانب سے شامی قوم کو’ کافر’ قرار دینے کا بیان کوئی انوکھا نہیں۔ اس سے قبل بھی وہ متعدد مواقع پر شام میں مرنے والے پاسداران انقلاب کو ‘شہداء4 ‘قرار دیتیرہے ہیں جو ان کے بہ قول تکفیریوں کے خلاف اور اہل بیت کے دفاع میں لڑتے ہوئے مارے گے۔ ان کا کہنا ہے کہ’ شام میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے ہجرت اور جہاد کے دو اجر ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…