پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

تربیتی مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں،راحیل شریف

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،تربیتی مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپوراورملتان فارمیشنزکی چولستان میں تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا،یہ تربیتی مشقیں فورٹ عباس اوربیمہ گڑھ کے قریب جاری ہیں ،آرمی چیف کوفیلڈایریاآمدپران مشقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔راحیل شریف نے جنگی فوجی مشقوں پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ زمانہ امن میں اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے ،فوج کی کارکردگی مزیدبہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،فوجی مشقوں کامقصدسخت محنت اوراعلیٰ معیارکاحصول ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہے ،مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں ،مؤثرتربیت سے فوج ہرقسم کے خطرات کابھرپورمقابلہ کرسکے گی ،یہ مشقیں ہرقسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے انتہائی اہم ہیں ،آرمی چیف نے بہاولپورگیریژن میں نئے تعمیرشدہ چرچ اورمیس کابھی افتتاح کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنگی تربیتی مشقیں بہاولپورگیریژن کے زیراہتمام ایک ماہ سے جاری ہیں ان مشقوں میں انفنٹری توپ خانہ ،ایوی ایشن اورپاک فضائیہ بھی شریک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…