ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ،چیک جمہوریہ کے بعد ایک اور ملک کی یورپی یونین سے نکلنے کی تیاریاں

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالینڈ (نیوز ڈیسک) ہالینڈ کے عوام کی اکثریت یورپین یونین کے ریفرنڈ م کیلئے ممبرشپ شروع کرنے کی خواہاں ہے۔ Maurice de hondنے نئے پول کے مطابق ہالینڈ میں 53 فیصد عوام ریفرنڈم کے خواہش مند ہیں جبکہ 44 فیصد ریفرنڈم کے مخالف سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح 44 فیصد ووٹ یورپین یونین کے ساتھ چلنے اور 43 فیصد الگ ہونے کے حق میں دیئے گئے ہیں۔ Hond کی تمام پولنگ آن لائن ہو ئی جس میں ہالینڈ کے عوام کی بڑی تعدادنے حصہ لیا۔واضح رہے کہ برطانیہ پہلے ہی یورپی یونین سے علیحدگی کی تیاریاں کررہا ہے جبکہ گزشتہ روز چیک جمہوریہ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے نتیجے میں برطانیہ اگر یورپی یونین سے راستے جدا کرتا ہے تو ا±ن کے ملک میں بھی اِس مناسبت سے یعنی یورپی یونین چھوڑنے کی بحث کا آغاز ہو سکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیک جمہوریہ کے وزیراعظم بوہوسلاو سوبوتکا نے ملکی دارالحکومت پراگ میں ایک بیان میں کہا کہ اگر رواں برس کے دوران برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کا ریفرنڈم کامیاب ہو جاتا ہے تو اِس مناسبت سے ان کے ملک میں بھی عوامی بحث شروع ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر برطانوی ریفرنڈم کا نتیجہ یورپی یونین کی توقع کے خلاف آتا ہے تو ان کے ملک میں شروع ہونے والی عوامی بحث کا یہ موضوع ہو گا کہ چیک جمہوریہ بھی اگلے دو چار برسوں میں یونین کو الوادع کہہ دے۔بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے بوہوسلاو سوبوتکا کا کہناتھا کہ برطانیہ میں تیئیس جون کا ریفرنڈم کیمرون حکومت کے خلاف آتا ہے تو اِس کا امپکٹ سارے یورپ پر مرتب ہو گا اور ’چیکزٹ‘ کا معاملہ ان کے ملک میں مقبول ہو سکتا ہے اور ایک مرتبہ پھر چیک جمہوریہ یورپی یونین سے رشتے ناطے توڑ کر روسی اقتصادی و سماجی زیر اثر میں چلا جائے گا۔ سوبوتکا کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یونین سے اخراج کی صورت میں چیک جمہوریہ میں یہ سوچ بھی تقویت پکڑ سکتی ہے کہ سن 1989 میں سابقہ چیکوسلاواکیہ کے بعد رونما ہونے والے تمام ریاستی اقدامات درست نہیں تھے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…