منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

نمیبیا میں گینڈے نے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کر دیا

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینٹہوک(نیوز ڈیسک) افریقی ملک نمیبیا میں سیاحوں کی ایک گاڑی پر گینڈے نے حملہ کرکے متعدد بار سینگ سے گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔نمیبیا میں ایتوشہ نیشنل پارک میں گاڑیوں کے شور شرابے سے تنگ ایک گینڈے نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سیّاحوں کی ایک گاڑی پر دوڑتے ہوئے ٹھوکر مار دی۔زوردار ٹکر سے گینڈے کا سینگ گاڑی کی بائیں جانب کے دروازے میں اندر تک گھس گیا۔اس موقع وہاں موجود ایک اور سیاح 48 سالہ الیگزینڈرا نے اپنے کیمرے سے اس منظر کی ویڈیو بناڈالی۔گینڈے نے گاڑی کو الٹنے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا، گاڑی میں موجود سیاح محفوظ رہے تاہم سیاح حملے کی وجہ سے شدید خوف زدہ ہو گئے۔الیگزینڈرا کا کہنا تھا کہ ہمارے گائیڈ نے بتایا کہ ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہے کہ گینڈا اس قدر غضبناک ہو کر حملہ کر دے۔انہوں نے بتایا کہ میں تو ایک پر سکون چلتے ہوئے گینڈے کی ویڈیو بنا رہی تھی کہ اچانک اس نے دوڑنا شروع کر دیا میں سمجھی اس نے کسی چیز کو دیکھ لیا ہے لیکن گینڈے نے ہمارے سامنے ایک گاڑی کو ٹکر مار دی، میں بھی خوف زدہ ہو گئی کیونکہ وہ ہماری گاڑی کو بھی ٹکر مار سکتا تھا۔واضح رہے کہ نمیبیا کے سفاری پارک میں موجود اس گینڈے کا وزن ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ ٹن (1500کلو) تک ہو سکتا ہے جبکہ گینڈا 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔نمیبیا کا ایتوشہ نیشنل سفاری پارک 8ہزار 600 میٹر پر پھیلا ہوا ہے جس میں کئی اقسام کے جنگلی حیات موجود ہیں۔افریقہ کے جنگلی حیات کے مشاہدے کے لیے دنیا بھر سے سیّاح آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…