اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے بعد مظفر آباد میں بھی قومی صحت پروگرام کا آغاز کردیا گیا ،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں سب کچھ اچھا ہونا چاہیے ، غریب کی زندگی میں بھی سکون آنا چاہیے،ہم سیاست کو عبادت سمجھ کررہے ہیںنواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی صحت اسکیم میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی صف میں کھڑی ہیں ، 80 ہزار غریب افراد مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ عام لوگوں کی صحت ہمارے منشور کا حصہ تھی۔انہو ں نے کہا کہ اب پاکستان میں سب کچھ اچھا ہونا چاہیے ،غریبوں کی زندگی میں بھی سکون آنا چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ علاج کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت نہ کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ، بجلی کی فراہمی ، کراچی کی روشنیاں سب کے ساتھ غریبوں کے مسائل بھی حل ہونے چاہئیں۔ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہے ہیں۔