پراگ(نیوز ڈیسک)چیک جمہوریہ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے نتیجے میں برطانیہ اگر یورپی یونین سے راستے جدا کرتا ہے تو ان کے ملک میں بھی اِس مناسبت سے یعنی یورپی یونین چھوڑنے کی بحث کا آغاز ہو سکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیک جمہوریہ کے وزیراعظم بوہوسلاو سوبوتکا نے ملکی دارالحکومت پراگ میں ایک بیان میں کہا کہ اگر رواں برس کے دوران برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کا ریفرنڈم کامیاب ہو جاتا ہے تو اِس مناسبت سے ان کے ملک میں بھی عوامی بحث شروع ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر برطانوی ریفرنڈم کا نتیجہ یورپی یونین کی توقع کے خلاف آتا ہے تو ان کے ملک میں شروع ہونے والی عوامی بحث کا یہ موضوع ہو گا کہ چیک جمہوریہ بھی اگلے دو چار برسوں میں یونین کو الوادع کہہ دے۔بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے بوہوسلاو سوبوتکا کا کہناتھا کہ برطانیہ میں تیئیس جون کا ریفرنڈم کیمرون حکومت کے خلاف آتا ہے تو اِس کا امپکٹ سارے یورپ پر مرتب ہو گا اور ’چیکزٹ‘ کا معاملہ ان کے ملک میں مقبول ہو سکتا ہے اور ایک مرتبہ پھر چیک جمہوریہ یورپی یونین سے رشتے ناطے توڑ کر روسی اقتصادی و سماجی زیر اثر میں چلا جائے گا۔ سوبوتکا کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یونین سے اخراج کی صورت میں چیک جمہوریہ میں یہ سوچ بھی تقویت پکڑ سکتی ہے کہ سن 1989 میں سابقہ چیکوسلاواکیہ کے بعد رونما ہونے والے تمام ریاستی اقدامات درست نہیں تھے۔
برطانیہ نے یورپی یونین چھوڑی توہمیں بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،چیک جمہوریہ وزیراعظم
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا بڑا فیصلہ جاری کر دیا
-
ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کا شادی سے قبل ایک ہی مرد سے تعلقات کا انکشاف
-
تنخواہیں اور پنشنز کونسی تاریخ کو ملیں گی؟ ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی
-
27ویں آئینی ترمیم,( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟
-
’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے ...
-
کمار سنگاکارا کا پاکستان کے حق میں بیان، بھارتی آگ بگولہ
-
افغان پھلوں کی ایران کے راستے پا کستا ن برآمد کرنے کی کوشش ناکام
-
پاکستان اور عمران خان کا جو حال ہوا،اس کی ذمہ دار بشریٰ بی بی ہیں،برطانوی ...
-
بابر اعظم نے پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ ...
-
فیصل آباد، خاتون کوشادی پرپہننے کیلیے طلائی زیورات دینامہنگاپڑگیا
-
ملکی وسائل سے تیل کی پیداوار شروع،خام تیل کا بڑا ذخیرہ سسٹم میں شامل
-
مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا بڑا فیصلہ جاری کر دیا
-
ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کا شادی سے قبل ایک ہی مرد سے تعلقات کا انکشاف
-
تنخواہیں اور پنشنز کونسی تاریخ کو ملیں گی؟ ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی
-
27ویں آئینی ترمیم,( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟
-
’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہ...
-
کمار سنگاکارا کا پاکستان کے حق میں بیان، بھارتی آگ بگولہ
-
افغان پھلوں کی ایران کے راستے پا کستا ن برآمد کرنے کی کوشش ناکام
-
پاکستان اور عمران خان کا جو حال ہوا،اس کی ذمہ دار بشریٰ بی بی ہیں،برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے تہ...
-
بابر اعظم نے پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا
-
فیصل آباد، خاتون کوشادی پرپہننے کیلیے طلائی زیورات دینامہنگاپڑگیا
-
ملکی وسائل سے تیل کی پیداوار شروع،خام تیل کا بڑا ذخیرہ سسٹم میں شامل
-
مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی
-
سونے کی قیمت میں آج تاریخی کمی ریکارڈ