اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آر نے کل بورڈ ان کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ممبر لیگل اور ممبر انفورسمنٹ کے اختیارات میں توسیع اور ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آئی آر آئی ایس سیلز ٹیکس رجسٹریشن سسٹم کو موثر و فعال بنانے کے لیے جامع ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کے لیے ایف بی آر نے جمعرات کو بورڈ ان کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کو دستیاب دستاویز کے مطابق اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا اور بورڈ ان کونسل کے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی جائے گی جبکہ ایف بی آر کے ممبر لیگل اور ممبرانفورسمنٹ کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر مختلف قانونی فورمز پر زیرسماعت ٹیکس کیسوں کی پیروی اور مقدمے بازی کوکم کرنے کے حوالے سے ممبر لیگل کے اختیارات میں توسیع کا جائزہ لے رہا ہے۔اس معاملے کے ساتھ بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں ممبر انفورسمنٹ کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر بھی غور ہوگا۔ دستاویز میںبتایا گیاکہ بورڈ ان کونسل آئی آرآئی ایس سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے موجودہ نظام میں ترامیم کرنے کا بھی جائزہ لے گی تاکہ نظام کو موثر و فعال بنایا جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں گزشتہ 7ماہ کی کارکردگی اور باقی 5 ماہ کے دوران ریونیو میں اضافے سے متعلق اقدامات پر بھی غور ہوگا، بجٹ سازی کے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…