پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بھارتی ہائی کمشنرکی وزیر اعظم سے ملاقات, پٹھان کوٹ واقعہ میں پاکستان کی مکمل تعاون کی یقین دہانی

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات ٗ پٹھان کوٹ واقعہ میں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے پٹھان کوٹ واقعہ میں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ٗپاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات سے دونوں ملکوں کے عوام یکساں فائدہ اٹھا سکتے ہیں ٗ بھارت کودہشت گردی کے واقعات کو مذاکرات کے عمل میں رکاوٹ کا زریعہ بنانے سے گریز کر نا چاہئے ٗپاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات جلد ہو نی چاہیے ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے ملاقات کی جس میں پاک بھارت تعلقات ٗپٹھان کوٹ واقعہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمسایوں سے اچھے تعلقات پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات سے دونوں ملکوں کے عوام یکساں فائدہ اٹھا سکتے ہیں ٗبھارتی سفیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت میں پٹھان کوٹ واقعہ میں پاکستان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی دی اور کہاکہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات جلد ہو نی چاہیے ۔اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے وزیر اعظم کے کردار کو سراہااور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور امن کیلئے اپنا کرداراداکریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاک بھارت تعلقات کو مستحکم بنانے کے حوالے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بھارت کودہشت گردی کے واقعات کو مذاکرات کے عمل میں رکاوٹ کا ذریعہ بنانے سے گریز کر نا چاہئے تاکہ دونوں ممالک ک درمیان جامع مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو سکے۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کی پالیسی پر عمل پیر اہے ،باہمی تعاون سے پاک بھارت کو سماجی اور اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بدھ کے روز بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ،وزیراعظم نے بھارتی ہائی کمشنر کا وزیراعظم ہاﺅس آمد پر زبردست انداز میں استقبال کیا اور انکی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کردار ادا کرنے کی امید کا اظہار بھی کیا ، وزیراعظم اور بھارتی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات 30منٹ تک جاری رہی جس میں دو طرفہ تعلقات ،پٹھا ن کوٹ حملہ ، پاک بھارت مذاکرات سمیت دیگر اہم امور پر تبالہ خیال کیا گیا ہے ، وزیرا عظم نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری ناگزیر ہے ، دونوں ممالک کو مسائل کے حل کا راستہ مذاکرات کے زریعے ڈھو نڈنا ہوگا ،مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتاہے ، موجود حکومت بھارت سمیت تما م پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کا کی خوہاں ہے ، اور امن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، باہمی تعاون سے دونوں ممالک سماجی اور اقتصادی ،فوائد حاصل کر سکتے ہیں ،اس موقع پر گوتم بمباوالے نے وزیراعظم کا پر جوش انداز میں استقبال کرنے اور مصروفیت سے وقت نکال کر ملاقات کرنے پر شکریہ ادار کیا اور کہا دنوں ممالک کے تعلقات مستحکم بنانے اور معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کروں گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…