جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

برطانوی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی اے آر وائی کیخلاف تحقیقات

datetime 24  فروری‬‮  2016 |

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ”آف کام“ نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی جانب سے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پر الزامات کی خبر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق آف کام کو برطانیہ کے ناظرین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائی نیوز چینل کے ایک ٹاک شو میں ملالہ پر غداری، توہین رسالت اورغیر ملکی ایجنٹ ہونے کے غلط الزامات عائد کیے گئے۔ رپورٹ میں آف کام تحقیقات کے حوالے سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پیمرا اسی بات پر پہلے ہی اے آر وائی کے خلاف نوٹس لے چکی ہے اور ملالہ کے خلاف بے بنیاد الزامات کو نفرت انگیز قرار دے چکی ہے۔پیمرا کے مطابق غداری اورکفرکے سرٹیفکیٹ دینا یا ملک دشمن اور اسلام دشمن قراردینا،کسی کا مسلمان ہونے یا نہ ہونے کافیصلہ کرنا ایک غیرذمہ دارانہ اورغیرپیشہ ورانہ حرکت ہے جو پیمرا قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔برطانوی اخبار نے بتایا کہ اے آر وائی چینل کے لندن آفس نے متعدد کوششوں کے باوجود اپنا موقف دینے سے انکار کیا ہے۔ پیمرا بیان کے مطابق کسی بھی ایسے پروگرام کا نشر کرنا پیمرا ترمیمی ایکٹ 2007 کی شق 20 ایف، پیمرا رولز 2009 کے رول 15 ایک اور ضابطہ اخلاق برائے برقی میڈیا کی شقوں 22 اور 23 کی صریح خلاف ورزی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…