پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

قومی تاریخ کے نازک موڑ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ ،آصف علی زرداری کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک میں امن اومان کی مجموعی صورتحال بہترہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں نمایاں کامیابی ملی ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان کئی سال سے مختلف مسائل سے دوچار ہے ، اندرونی و بیرونی دشمن مل کر ملکی سلامتی اور امن وامان کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں، پوری قوم اور پیپلز پارٹی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد اور پرامید ہے، قوم اور فوج کے مشترکہ عزم سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہیے، یہ تاثر نہیں دینا چاہیے کہ قوم جانباز سپاہیوں اور بہادر افسروں کی قربانیوں کی معترف نہیں،کچھ حلقوں کی طرف سے سیاسی معاملات، احتساب یا دیگر قومی معاملات میں فوج کا ممکنہ کردارتلاش کرنا مناسب نہیں جب کہ قوم اور میڈیا کو قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کرنا چاہیے، قومی تاریخ کے نازک موڑ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان قبل از وقت ہے اس سے عوام کی امید مایوسی میں بدلنے اور منفی تاثر آنے کاامکان ہے جب کہ فوج کی قربانیوں، فتوحات کوسیاسی اختلافات اور موقع پرستی کی نذرنہیں کرنا چاہیے،منگل کو دبئی سے جاری بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان کئی سال سے مختلف مسائل سے دوچار ہے تاہم ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں نمایاں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں کی طرف سے سیاسی معاملات، احتساب یا دیگر قومی معاملات میں فوج کا ممکنہ کردارتلاش کرنا مناسب نہیں جب کہ قوم اور میڈیا کو قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کرنا چاہیے۔آصف زرداری نے کہا کہ قومی تاریخ کے نازک موڑ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان قبل از وقت ہے اس سے عوام کی امید مایوسی میں بدلنے اور منفی تاثر آنے کاامکان ہے جب کہ فوج کی قربانیوں، فتوحات کوسیاسی اختلافات اور موقع پرستی کی نذرنہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی دشمن مل کر ملکی سلامتی اور امن وامان کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں تاہم ملک کی سلامتی اوراستحکام کے لیے فوج کے شاندارکردار پرقوم کو فخر ہے جب کہ پوری قوم اور پیپلز پارٹی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد اور پرامید ہے۔سابق صدرکاکہناتھا کہ قومی لائحہ عمل کے مطابق قوم اور فوج کے مشترکہ عزم سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہیے، یہ تاثر نہیں دینا چاہیے کہ قوم جانباز سپاہیوں اور بہادر افسروں کی قربانیوں کی معترف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گرد حملے کے بعد صورتحال بہت سنگین ہوگئی، پورے ملک میں خوف و ہراس کی ایک لہر پھیل گئی ہے اور عام شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات ، فرقہ وارانہ تنازعہ ، بلوچستان میں بدامنی اور شورش ہو یا کراچی میں منظم جرائم، بھتہ خوری ملک کے خلاف سازش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…