جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیوایم ،گینگ وار کے ملزمان کو اسلحہ کون فراہم کرتاتھا؟ڈاکٹر عاصم کا ایسا انکشاف کہ یقین نہ آئے

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے کی گئی جے آئی ٹی میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ملزم نے آصف علی زرداری کی ہدایت پر جرائم میں ملوث پیپلز پارٹی کے رہنماؤ ں سے ملاقاتیں کیں۔ایم کیوایم اور گینگ وار کے ملزموں کے درمیان تصادم کے لئے پیپلزپارٹی کے رہنما اسلحہ فراہم کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے اعتراف کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پرجرائم میں ملوث پیپلز پارٹی کے رہنماؤ ں سے ملاقاتیں کیں۔ ذوالفقار مرز ا ، اویس مظفر ٹپی اور قادر پٹیل لیاری گینگ وار گروپ کے معاملات دیکھتے تھے۔لیاری گینگ وار کے بابالاڈلا اور عزیر بلوچ گروپ کو اسلحہ فراہم کیا جاتا تھا لیاری گینگ وار کے ملزم اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کی کلنگ وارداتیں کرتے تھے۔پی پی کے تینوں رہنما ایم کیوایم اور لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے معاملات بھی دیکھتے تھے۔ عاصم حسین نے بیان دیا کہ جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں ایم کیوایم کی اکثریت ہے اور انکے ٹارگٹ کلر متحرک تھے اس لیے ایم کیوایم کے رہنماوں سے خوش گوار تعلقات ضروری تھے۔ ایم کیوایم کے ایسے رہنماؤ ں سے تعلقات تھے جو ٹارگٹ کلرز کو سپورٹ کرتے تھے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ ان کے ایم کیوایم کے جن رہنماوں کے ساتھ تعلقات تھے ان سب پر مقدمات درج ہیں۔ جن میں قائد متحدہ کے خلاف 33 ، فاروق ستار 15 ، حیدر عباس رضوی 3 ، وسیم اختر 4 ، ندیم نصرت 1 روف صدیقی 3 مقدمات درج ہیں۔ اسکے علاوہ محمد انور ، مصطفی عزیز ابادی اور سلیم شہزاد سے بھی مراسم تھے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ملزم کی نشاندہی پر تمام افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…