پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عوام کو پٹرول مفت فراہم کیا جا رہا ہے،شاہد خاقان عباسی

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں دستیاب ہے عوام کو پٹرول مفت فراہم کیا جا رہا ہے صرف پٹرول پر لگایا گیا ٹیکس لیا جا رہا ہے عمران خان غیر ذمہ دارانہ باتیں کرتے ہیں ۔ کے پی کے میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے 2010 مں لائسنس جاری ہوا تھا لیکن کمپنیوں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے 11کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اور 5 کو نوٹس جاری کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں تیل و گیس کی تلاش کا کام وفاقی حکومت نے روک دیا ہے جبکہ کے پی کے میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس 2010 میں جاری ہوا تھا تیل و گیس کی تلاش نہ کرنے والی 11 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں اور 5 کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ عمران خان غیر ذمہ دارانہ باتیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے یومیہ 396 ایم ایم بی ٹی گیس نکل رہی ہے اور یومیہ 46 ہزار بیرل تیل بھی نکل رہا ہے ۔ تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام وفاق کی کوششوں سے جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت اس حوالے سے کام نہیں کر رہی ہے ۔ کے پی کے میں گیس چوری ہوتی ہے لیکن وہاں کے وزیر اعلی کہتے ہیں کہ کچھ نہیں کر سکتا کے پی کے میں 6 سے 8 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے کے پی کے میں منقطع کنکشن انتظامیہ بحال کر دیتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…