پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، نواز شریف

datetime 23  فروری‬‮  2016
????????????????????????????????????
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا کامیابی کے ساتھ خاتمہ کررہے ہیں۔ خطے میں امن واستحکام کے لیے ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار لندن اسکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر کریگ کالہون سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستان کے بہترین مستقبل کو یقینی بنارہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت مستحکم اور مزید ترقی کررہی ہے ،ڈائریکٹر ایل ایس ای کریگ کالہون نے اس موقع پر کہا کہ لندن اسکول آف اکنامکس میں جناح چیئر قائم کرنے پر غور کررہے ہیں۔چیئر قائم کرنے کا مقصدبانی پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرناہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان اور خاص طور پر کراچی میں امن ومان کی صورتحال بہترہورہی ہے، مثبت اقتصادی اشاریوں سے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہوا ہے۔ ایل ایس ای پارلیمنٹرینز کو اپنے تجربات سے آگاہ کریگا۔ ملاقات میں طلبہ کے تبادلے اور محققین کو سہولتیں فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…