کابل(نیوز ڈیسک)افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے 4 ملکی رابطہ گروپ کا چوتھا اجلاس آج کابل میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شرکت کریں گے۔افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے 23 فروری کو کابل میں ہونے والے 4 ملکی رابطہ گروپ کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری پاکستان، جبکہ افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کارزائی افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس میں امریکا کی طرف سے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن جبکہ چین کی طرف سے نمائندہ خصوصی ڈینگ ڑی یون شریک ہوں گے۔اجلاس میں افغان امن عمل کے حوالے سے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی، افغان امن و استحکام اور پاک افغان اعتماد سازی کے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔اس سے قبل چار ملکی رابطہ گروپ کا تیسرا اجلاس 6 فروری کو اسلام آباد، دوسرا 18 جنوری کو کابل اور پہلا اجلاس 11 جنوری کو اسلام آباد میں چکے۔گزشتہ اجلاسوں میں چاروں ممالک نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بامعنی مذاکرات کے روڈ میپ کی تیاری پر اتفاق کیا۔جس پر شرکا نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تاریخ طے کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیاتھا
افغان حکومت و طالبان کا امن مذاکرات کا چوتھا اجلاس آج کابل میں ہو گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































