ایتھنز(نیوز ڈیسک) مقدونیہ نے افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ مقدونیا نے افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں، بتایا گیا ہے کہ مقدونیا کے حکام صرف شامی اور عراقی شہریوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے یونان میں مہاجرین کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کو بلقان ممالک سے گزر نے میں مشکلات ہوں گی، جس کی وجہ سے وہ مقدونیا میں ہی پھنس کر رہ جائیں گے