اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پیرس کی ’ٹیکس ورلڈ‘ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پیرس میں منعقدہ ٹیکسٹائل اپیرل مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو امریکا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، فرانس اور یورپی یونین کے دیگر ملکوں سمیت وسط ایشیائی ممالک کے خریداروں کی جانب سے بھرپور رسپانس حاصل ہوا ہے۔ پاکستانی 30فیربک اور گارمنٹ کمپنیوں نے 15سے 18 فروری 2016کو پیرس میں منعقدہ نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت پاکستانی کمپنیوں کے قومی پویلین کے ذریعے اپنی مصنوعات دنیا کے سامنے پیش کیں۔ اس سال نمائش میں 230 کمپنیوں نے حصہ لیا بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت گزشتہ سال کے مقابلے میں 30فیصد زائد رہی۔ پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، ویتنام، چین، ہانگ کانگ، تائیوان، کوریا، بھارت، ترکی اور مراکش نے بھی قومی پویلین قائم کیے۔پیرس میں پاکستانی کمرشل قونصلر امبرین افتخار نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات کو ملنے والی پذیرائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے برآمدات میں اضافے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ پاکستانی کمپنیوں کا پویلین ہال نمبر دو میں لگایاگیا جن میں ڈینم اور فیبرک کے بڑے گروپس نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کی ان کمپنیوں میں ارشد گروپ، ڈینم انٹرنیشنل، لبرٹی ملز، قاسم ٹیکسٹائل، ماسٹر ٹیکسٹائل، کوہ نور، نشاط، ایس ایم ڈینم، سفائر، صدیق سنز اور سرینا ڈائنگ شامل ہیں جبکہ گارمنٹ کے شعبے میں الاوّل انٹرنیشنل، کری ایٹیو اپیرل، ایم آئی انڈسٹریز، ملتان فیربکس اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔نمائش میں شریک ایس ایم ڈینم کے آصف مرچنٹ نے کہا کہ ٹیکس ورلڈ عالمی سطح پر مقبول نمائش ہے جس کے ذریعے نئی مصنوعات اور نئے خریداروں تک موثر طریقے سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اس نمائش میں موجودہ فیشن کے تقاضوں پر پورا اترنے والی مصنوعات متعارف کرائی جاتی ہیں۔ سرینا ڈائنگ اینڈ فنشنگ ملز کے مصطفیٰ زمان کا کہنا ہے کہ نمائش میں خریداروں سے اطمینان بخش موثر رابطے ہوئے ہیں۔ نمائش کے ساتھ گارمنٹ ایکسرسریز کی چار دیگر نمائشیں بھی منعقد کی گئیں جن کی وجہ سے ٹیکس ورلڈ میں شرکا کی ا?مد بھرپور رہی۔ متعلقہ نمائشوں میں اپیرل سورسنگ پیرس، ایوان پرنٹ پریس، ایوان ٹیکس پریس اور شالز اینڈ اسکارفس سے متعلق نمائشیں شامل ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…