تہران(نیوز ڈیسک)ایران میں الحمیدیہ شہر کے نزدیک ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک فوجی کیمپ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صوبے کے صدر مقام اہواز اور حمیدیہ کے درمیان شارع عام پر ہونے والی والی یہ کارروائی “عرب اسٹرگل موومنٹ فار لبریشن آف اہواز” کے ایک عسکری ونگ العقاب بریگیڈ نے کی۔بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملہ آور گروپ نے کیمپ کو شدید نقصان پہنچایا جہاں ایرانی باسیج کے ارکان اور عراقی پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے ملیشیاوں کو تربیت دی جاتی ہے۔حملہ آور گروپ کی پاسداران انقلاب کے ارکان کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں پاسداران کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ حملہ آوروں نے جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے بعد وہ اپنے مراکز پر واپس لوٹ آئے۔ حملے کے بعد پاسداران انقلاب نے سیکورٹی فورسز کی مدد سے علاقے کا گھیراو کرلیا اور گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں سے تفتیش کے لیے چوکیاں قائم کرلیں