مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ میں پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی نور ربانی کھر کے گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے چرواہا زخمی ہوگیا۔واقعے کا مقدمہ گارڈ سمیت تین افرادکے خلاف درج کرلیاگیاہے۔ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔گزشتہ شام مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں کی شکار گاہ میں بکریاں چرانے کے جرم میں چرواہے کو مبینہ طور پرفائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔زخمی چرواہے الطاف کوپہلے مقامی اسپتال اورپھر نشتر اسپتال ملتان منتقل کیاگیا۔ چرواہے کےمطابق فائرنگ شکارگاہ کے مالک اورپیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی غلام محمدنورربانی کھر کےگارڈز نے کی۔دوسری طرف نورربانی کھر نے جیونیوزکو بتایاکہ زمین پر مسلح افرادکے گھس آنے پر گارڈ نے روکنے کی کوشش کی، جس کےبعدتلخ کلامی ہوئی ،پولیس تفتیش کرے اصل حقائق سامنے ا?جائیں گے۔پولیس نے چرواہے کی مدعیت میں تھانہ سنانواں میں ممبر قومی اسمبلی کے گارڈریاض اور2نامعلوم افرادکے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ سنانواں کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی اوملک اویس احمد نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ایم این اے کی کوئی ہدایت یاحکم نظرنہیں آرہاہے تاہم مختلف پہلووں سے اس واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔