واشنگٹن (نیوزڈیسک) 2025 تک دنیا میں مسلمانوں کی تعداد ساڑھے چھہ ارب ہو جائے گی ۔ آبادیات سے متعلق واشنگٹن کے انسٹیٹیوٹ کی ایک تحقیق کے مطابق سن 2025 تک دنیا کی آبادی 13 ارب افراد تک بڑھ جائے گی جن میں سے ہر دوسرا شخص مسلمان ہوگا،جہاں تک عیسائیت کی بات ہے تو ماہرین کے بقول عیسائیوں کی تعداد کم ہوتی جائے گی۔ اس وقت دنیا میں تقریباً 2 ارب 17 کروڑ عیسائی رہتے ہیں اور 2025 تک ان کی تعداد کم ہو کر 90 کروڑ رہ جائے گی جو دنیا کی کل آبادی کی صرف 6 فی صد ہوگی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس تحقیق کے مطابق 2025 میں اسرائیل کے 80 فی صد باشندے مسلمان ہوں گے۔