جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کا امیر ترین شخص جس کے پاس آج کچھ نہیں

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کا امیر ترین شخص جس کے پاس آج کچھ نہیں،سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے اس ارب پتی نے اپنی بیشتر دولت خیرات کر دی، باقی ماندہ اولاد میں تقسیم کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ارب پتی بزنس مین سلیمان عبدالعزیز الراجحی نے اپنی دولت کا بیشتر حصہ خیرات کرنے کے بعد باقی ماندہ جائیداد اولاد میں بانٹ دی جس کے بعد وہ خالی ہاتھ ہو گئے ہیں۔ سلیمان عبدالعزیز الراجحی نے 1987ئ میں ایک بینک کی بنیاد رکھی۔ آج اس بینک کی دنیا بھر میں سیکنڑوں برانچیں ہیں۔ ”فوربز“ جریدے کی رپورٹ کے مطابق الحاج سلیمان عبدالعزیز الراجحی کی دولت سات ارب 40 کروڑ سے زائد تھی۔ الراجحی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی صفر سے شروع کی اور آج ایک بار پھر اسی مقام پر کھڑا ہوں جہاں سے زندگی کا آغاز کیا تھا۔ سلیمان عبدالعزیز الراجحی نے قلی، خاکروب، باورچی اور ویٹر سمیت کئی دوسرے کام کئے۔ الراجحی نے بتایا کہ ان کی کامیابی کا راز ان تھک محنت ہے۔ وہ ہمیشہ کام پر دوسروں سے پہلے آتے اور سب سے آخر میں گھر لوٹتے تھے۔ اگر ہفتے میں نو دن بھی ہوتے تب بھی وہ اپنی مصروفیات اسی طرح جاری رکھتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…