لندن(نیوزڈیسک)رطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کا حصہ رہنے یا اس سے نکل جانے سے متعلق ریفرنڈم رواں سال 23 جون کو کروایا جائے گا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرِ اعظم کی جانب سے یہ تاریخی اعلان کابینہ سے ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔معاہدے سے برطانیہ کو خصوصی درجہ ملے گا،ڈیوڈ کیمرون کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ اس ریفرنڈم میں ’ہم اپنی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ کریں گے‘ اور وہ یورپی یونین کا حصہ رہنے کی مہم چلائیں گے۔خیال رہے کہ کابینہ کے کچھ وزرا کی خواہش ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کا حصہ رہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو خیر آباد ہی کہہ دینا ملک کے مفاد میں ہے۔ملک کی وزیرِ داخلہ ٹریسا مئی کا شمار ان وزرا میں ہوتا ہے جو یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ہیں جبکہ وزیرِ قانون مائیکل گوو کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے حق میں ووٹ ڈالنے کی مہم چلائیں گے۔برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کو چھوڑنا اندھیرے میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہوگا۔ ڈیوڈ کیمرون نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیں۔اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے رہنماو¿ں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ایک ایسا معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے برطانیہ کو ’خصوصی درجہ‘ حاصل ہوگا۔انھوں نے مزید کہا ’اب برطانوی عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اس طرح سے تشکیل دی گئی یورپی یونین میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔خیال رہے کہ یورپی یونین کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور ہونے والے اس معاہدے کا اعلان یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ڈسک نے کیا تھا۔ڈونلڈ ڈسک کا کہنا تھا کہ یہ نیا معاہدہ برطانیہ کے ’خصوصی درجے کو مضبوطی بخشے گا۔ان کا کہنا تھا ’مجھے یقین ہے کہ برطانیہ کو یورپ کی اور یورپ کو برطانیہ کی ضرورت ہے لیکن آخری فیصلہ برطانوی عوام کے ہاتھ میں ہے۔