بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کردوں کی سپورٹ ،ترکی کی دھمکی پرامریکی ششدر،کھلبلی مچ گئی

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)کردوں کی سپورٹ ،ترکی کی دھمکی پرامریکی ششدر،کھلبلی مچ گئی،ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے انجرل کا فوجی اڈہ بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔ امریکی فضائیہ کے طیارے شام میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے لیے یہاں سے اڑان بھرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر نے امریکیوں اور مغربی دنیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ شام کے حوالے سے نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہرے اختلافات موجود ہیں۔انہوں نے ٹیلفونک رابطے میں امریکی صدر باراک اوباما کو ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے لیے کسی بھی نئی سپورٹ سے خبردار کیا۔ یہ جماعت شام میں کردوں کے تحفظ کے لیے قائم یونٹوں کا سیاسی ونگ ہے۔ ترکی نے اس جماعت پر کچھ عرصہ قبل انقرہ میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام لگاتا ہے، اس کارروائی میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔دوسری جانب ڈیموکریٹک یونین پارٹی خود کے دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کرچکی ہے۔ پارٹی کے مطابق شمال میں اس کے یونٹوں کی پیش قدمی کے نتیجے میں انقرہ حکومت کو یہ اندیشے لاحق ہوگئے ہیں کہ ترکی میں کرد اقلیت علاحدگی کے لیے شدت سے سر اٹھائے گی، اسی وجہ سے وہ شام کے شمال میں لڑائی کو پھیلانے کے لیے اس الزام کو بہانہ بنارہی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…