تبلیسی(نیوزڈیسک)جارجیا بحیرہ اسود پر چین کی مدد سے ایک اہم بندرگاہ تعمیر کرے گا، گہرے سمندر پر قائم کی جانے والی اِس بندرگاہ پر اڑھائی ارب ڈالر لاگت آئیگی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا کے وزیراعظم کے جیورجی کویرکاشویلی نے غیرملکی خبررساں ادارے کوانٹرویومیں بتایاکہ بندرگاہ کی تعمیر کا ٹھیکہ ایک کنسورشیم کو دے دیا گیا ہے، بندرگاہ مغربی جورجیا کے ساحلی مقام اناکلیا میں تعمیر کی جا رہی ہے اور یہ مقام چینی صدر کے تجویز کردہ سلک روڈ میں شامل ہے، جورجین وزیراعظم نے کہاکہ یہ سارے خطے کی تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ چین اور یورپ کی تجارتی عمل کو تقویت دے گا۔ اِس بندرگاہ پر بھاری اور بڑے جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے۔