جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ کی گولڈن ویزا سکیم ، پاکستانیوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھولئے

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)منی لانڈرنگ کے حوالے سے تشویش کے باوجود پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جن کے باشندے برطانیہ کی پیش کردہ ”گولڈن ویزا“سکیم سے مستفید ہوئے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق62 پاکستانیوں نے برطانیہ کا ٹائر ون انویسٹرز ویزا (گولڈن ویزا) حاصل کرنے کے لئے ان میں سے ہر ایک نے20 لاکھ پاﺅنڈ اسٹرلنگ (30 کروڑ 10 لاکھ روپے) کی2008ء سے2015ء کے درمیان سرمایہ کاری کی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل برطانیہ کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق برطانوی حکومت ایسے سرمایہ کاروں کے نام ظاہر نہیں کرتی لیکن ایسے ممالک کے باشندوں کی فہرست میں پاکستان کا نمبر چوتھا ہے۔ 20 لاکھ پاو¿نڈ سٹرلنگ سرمایہ کاری کے عوض غیرملکی سرمایہ کار کو گولڈن ویزا مل جاتا ہے اور 5 سال بعد اسے مستقل رہائش دے دی جاتی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ حالیہ اندازے کے مطابق یہ سکیم بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کے خطرے کی حیثیت رکھتی ہے جس سے کرپشن کے ذریعے ا?مدنی برطانیہ لائی جاتی ہے۔ اس کے تجزیئے کے مطابق2008ئ میں سکیم شروع کئے جانے کے بعد سے اب تک3048 گولڈن ویزے جاری کئے گئے، ان میں سے60 فیصد ویزےچینی اور روسی باشندوں کو جاری ہوئے، چینی باشندوں کو 1126 اور روسیوں کو ایسے706 ویزے جاری ہوئے۔ 60 ویزوں کے ساتھ بھارت کا ان ممالک کی فہرست میں پانچواں نمبرہے، خود برطانوی حکومت کے اپنے اندا زے کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سسٹم میں نمایاں خامیاں اور کمزوریاں موجود ہیں۔ 97 فیصد گولڈن ویزا انویسٹرز اس دور میں ا?ئے جب حکام کو ان پر ”اندھا اعتماد“ تھا۔ برطانیہ کے ذریعے بیرون ممالک کرپشن کی کمائی ”دھونے“نے کلیدی شراکت دار ممالک میں سیاسی عدم استحکام کو ہوا دی۔ ٹرانسپیرنسی نے برطانوی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار میں بہتری لائے تاکہ کرپشن کے ذریعے بنائے گئے اثاثوں کو بازیاب کرایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…