جعفرآباد(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسلحہ دہشت گردی کے بڑی دہشت گردی سیاسی دہشت ،معاشی دہشت گردی ہے ان معاشی دہشت گردوں کی وجہ سے پاکستان میں غربت ہے اور بے روزگاری ہے پاکستان دن بدن مقروض ہوتا جا رہا ہے غریب آدمی باہر کما کر یہاں پئسے بھیجتا ہے مگر یہاں کے معاشی دہشت گرد وں نے یہاں کا پئسہ لوٹ کر باہرکے بینکوں میں رکھا ہے آج پاکستان کے375ارب ڈالر باہر ہے جس کے باوجود بھی پاکستان 70ارب ڈالر کا مقروض ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد کے بلال اسٹیڈم گراﺅنڈ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ن لیگ اپوزیشن میں تھی اور انہوں نے ساتھ دیا آج ن لیگ کی حکومت میں پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے اور آج وہ ساتھ دے رہے ہیں یہ کبھی ایک دوسرے کا احتساب نہیں کریں گے جو ضیاءالحق ، پرویز مشرف اور جرنیلوں کے دور میں ان کے ساتھ تھے وہ مختلف ہربوں کے باعث ہر ایک سیاسی پارٹی میں گھنس گئے انہوں نے پارٹیاں بدلی، جھنڈے بدلے،نام بدلے مگر اپنے کردار کو نہیں بدلا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ خیال تھا کہ سندھ کا وڈیر وزیر اعظم بنے گا تو سندھ کی تقدیر بدلے اور بلوچستان کا وزیر اعظم بلوچستان کے حالات بہتر بنائے مگر لاڑکانہ کا وڈیرہ،اس کی بیٹی اور داماد اعلیٰ عہدوں پر فائض ہوئے اور بلوچستان کو بھی کئی موقع ملے مگر حالات جوں کہ توں ہیں۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نصیر آباد میں990میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے مگر پھر بھی جعفرآباد اور نصیر آباد میں18اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لیڈر منافق ہیں جو دہری پالیسی کا استعمال کرتے ہیں وہ اپنے بچوں کو پڑھنے کے لیے باہر بھیج کر غریبوں کے بچوں کے ہاتھوں میں کلاشن کوف تھما کر لڑنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دروازے 50اور60لاکھ روپوں میں کھلتا ہے سپریم کورٹ کے کسی بھی چیف جسٹس نے کبھی قرآن پاک پر فیصلہ نہیں سنایاہم پاکستان میں اسلامی نظام لانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالحق ہاشمی،صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر احمد ماندائی، ضلعی امیر جعفرآباد محمد امین بھنگر،سابقہ ایم پی اے ظہور حسین کھوسہ، لعل بخش کھوسہ، مولانا ایوب منصور و دیگر موجود تھے۔
پاکستان میں مسلح دہشت گردی سے بڑی دہشت گردی سیاسی دہشت گردی ہے،سراج الحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(چوتھا حصہ)
-
تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی، طلبا کے لئے اہم خبر
-
سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نئی شرط عائد
-
جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
-
پرانی امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
عمران خان 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
-
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
سگے خالو کی 10 سالہ بچی سے زیادتی
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
خاتون نے محبوب کو باندھ کر زندہ جلا دیا
-
نوجوان بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں



















































