کابل (نیوز ڈیسک) افغان خفیہ ایجنسی نے صوبہ پکتیا میں کارروائی کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ 12 ٹن بارودی مواد ٹرک سے برآمد کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیا میں افغان خفیہ ایجنسی نے بارودی مواد کی اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹرک کی تلاشی لی گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی تلاشی کے دوران ٹرک میں لدی لکڑیوں کے نیچے سے 12 ٹن بارودی مواد برآمد کر لیا۔ افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بارودی مواد اپنے قبضے میں لے لیا اور دو ٹرک ڈرائیورز کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔