پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مارچ میں پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی ہو گی،شاہد خاقان

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاک ایران گیس پائپ لائن بھی مکمل ہو گی’ مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو گی’ ہمارے دور میں گیس کے 70کنویں دریافت ہو چکے ہیں اور مزید کام جاری ہے۔ ہفتے کومیڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الزامات لگانا اور تنقید کرنا سب سے آسان کام ہے ،لوگوں کوتوکئی اور کام نہیں ہوتا۔ پاکستان کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا۔ گیس پائپ لائن بھی مکمل ہو گی۔ ایرانی تیل کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں گیس کے 70کنویں دریافت ہو چکے ہیں اور مزید کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز اور اپٹما کوگرمیوں میں زیادہ گیس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پوری دنیا میں خرید کر استعمال کرنے والے ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔ قیمتوں میں اب تک 41روپے کمی کر چکے ہیں اور حکومت نے اس مد میں کوئی اضافی رقم حاصل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…