ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے بارے میں اہم فیصلہ لے لیا

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں انویسٹمنٹ اتھارٹی ساجیا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار تین شرائط پوری کر کے 5 دن کے اندر اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔اس سے پہلے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 15 شرائط پوری کرنی ہوتی تھیں اب انہیں مختصر کر کے تین میں محدود کردیا گیا ہے۔جبکہ سعودی حکام کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اجازت نامے کے اجراء کی کارروائی بھی آن لائن کر دی گئی ہے۔ سعودی حکام کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے سپیشل کیئر یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں ریٹیل کاروبار کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ایک ضابطہ ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تین شرائط کا پابند ہونا پڑے گا۔سعودی حکام کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی نوجوانوں کو روزگار دینا ہو گا اور انہیں کام کی تربیت فراہم کرنا ہوگی ، دوسری شرط کے مطابق روزگار کی تربیت کے لئے انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے پڑیں گے، جبکہ تیسری شرط کے متعلقہ شعبے میں تکنیکی ترقی کا اہتمام کرنا پڑے گا۔ اس سے پہلے بھی سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں سرمایہ کاری کے آسان مواقع دینے کے لیے ویزہ سسٹم کے حصول کے لیے شرائط کو آسان بنا دیا گیا تھا اور سرمایہ کاروں کو مملکت کی بڑی صنعتوں تک رسائی کی اجازت دی گئی۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…