جامشورو(نیوزڈیسک) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ معاشرتی ترقی انصاف کے بغیر ممکن نہیں ہے‘ صحت کے شعبے میں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی تشویشناک ہے‘ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے مکمل انصاف فراہم کرے‘ طب اور قانون کے پیشے صرف کمائی کیلئے نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے جامشورو میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان بے پناہ جانی و مالی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے۔ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے عدلیہ کے شعبے سے منسلک لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی کوشش مزید تیز کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ طب اور قانون کے پیشے مقدس ہیں ان کو صرف کمائی کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ عوام کی توقعات اور ضروریات پر پورا اترے۔ اس کیلئے سپریم کورٹ عوام کی ذمہ داری ہے کہ مکمل انصاف کرے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے سے پہلے آئینی ذمے داریوں کا احساس ہونا چاہئے۔ گھوسٹ ملازمین بغیر کام کئے گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لا تعداد کلینک اور ڈسپنسریاں جعلی ڈاکٹر چلا رہے ہیں۔ طب کے شعبے میں جعلسازی کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں آبادی کے تناسب سے ڈاکٹرز اور نرسز کی شرح بہت کم ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان واحد ملک ہے جس میں عوامی صحت پر اٹھنے والے اخراجات سب سے کم سطح پر ہیں۔ حکومت کو ان معاملات پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ طب سے متعلق قانون سازی ڈاکٹرز کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔ ڈاکٹرز عملی زندگی میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور عملی زندگی میں معاشرے کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ دنیا میں معاشرتی ترقی انصاف کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
صحت کے شعبے میں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی تشویشناک ہے،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































