تریپولی(نیوز ڈیسک)لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی جنگی جہازوں کی بمباری سے 46 افراد ہلاک ہوگئے۔ پیٹاگون کا کہنا ہے کہ مزید فضائی حملے کرسکتے ہیں۔لیبیا کے شمالی شہر صبراتہ میں امریکی جنگی جہاوزوں نے داعش کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ہلاک ہونے والوں میں ممکنہ طور پر تیونس حملوں کے ماسٹر مائنڈ نور الدین شوشان کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ترجمان پینٹاگون نے لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے داعش کے دہشت گرد امریکا کے لیے خطرہ تھے اور داعش کے دہشت گردوں پر مزید فضائی حملے کیے جاسکتے ہیں