بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ کو یورپی یونین میں خصوصی درجہ حاصل ہوگا

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور یورپی یونین کے رہنماوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کے تحت برطانیہ کو یورپی یونین میں رہتے ہوئے خصوصی درجہ حاصل ہوگا۔برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس کے دوران برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور یورپی یونین کے رہنماوں کے درمیان چوبیس گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے جس میں ڈیوڈ کیمرون نے اصلاحاتی منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے پناہ گزینوں کی منسوخی اور سماجی مفادات سمیت متعدد معاملات پر برطانیہ کو خصوصی اختیارات مانگے۔اجلاس کے بعدیورپیئن کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے معاہدے کا اعلان کیا۔ معاہدے کے تحت فلاح و بہبود کے لیے ادائیگیوں کو سات سال کے لیے ہنگامی طور پر روکا جانا شامل ہے۔ جبکہ چائلڈ بینیفٹ بھی روکے جاسکیں گے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ معاہدہ ان کے لیے یورپی یونین میں رہنے کی تجویز دینے کے لیے کافی ہے۔وہ اس معاہدے کو آج اپنی کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔ جس کے بعد تمام وزرا کو ممکنہ طور پر جون میں ہونے والے ریفرنڈم کے حق یا مخالف میں مہم چلانے کی ا?زادی ہوگی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…