نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کی عدالت نے تجاوزات کے الزام میں ہندوؤں کے دیوتا ہنومان کو طلب کر لیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں پیش آیا جہاں عدالت نے ناجائز تجاوزات کے الزام میں ہندؤ ں کے دیوتا ہنومان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ضلع روہتاس کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ دیوتا ہنومان کا مندر ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ اسے گرانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے حکم صادر کرتے ہوئے ہندوؤں کے دیوتا ہنومان کو طلب کر لیا۔ عدالتی اہلکار کو جب دیوتا ہنومان نہ ملا تو اس نے مندر جا کر اس کے بت پر عدالتی سمن چسپاں کر دیا۔واضع رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی ایک عدالت نے ہندوؤں کے دیوتا رام اور ہنومان کو زمین کا تنازع حل کرنے میں مدد کیلئے نوٹس بھیجا تھا۔ اس کیس میں عدالت کے جج نے اخبار میں اشتہار کے ذریعے دونوں دیوتاؤں کو ذاتی طور پر عداالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔