ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں نے شام کے بحران کو حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان اور صدر پیوٹن نے ٹیلفونک رابطے کے دوران شام کے بحران کو جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیاہے جبکہ اس موقع پرروسی صدر نے شاہ سلمان کو دورہ روس کی دعوت بھی دی ہے ،جس کی تصدیق روسی صدر نے خود کی ہے۔کریملن نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان جمعے کو ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے اور صدر پیوٹن نے خادم الحرمین الشریفین کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے جو انھوں نے قبول کر لی ہے۔سعودی عرب اور روس شامی بحران کے معاملے میں متحارب کیمپوں میں ہیں۔