جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

روس کا شام کو انتباہ،سنگین نتائج کی دھمکی

datetime 21  فروری‬‮  2016 |

نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں متعین روسی سفیر ویٹالے چرکین نے شامی صدر بشارالاسد کو خبردار کیا ہے کہ وہ پورے ملک پر کنٹرول کا خواب نہ دیکھیں اور اگر انھوں نے امن عمل سے متعلق روس کے منصوبے کی پاسداری نہ کی تو انھیں سنگین نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ویٹالے چرکین نے روسی اخبار کمر سانت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اس بحران میں سیاسی ،سفارتی اور اب فوجی شعبے میں بڑی سنجیدگی سے سرمایہ کاری کی ہے۔اس لیے ہم یہ چاہیں گے کہ بشارالاسد بھی اس کا جواب دیں۔انھوں نے واضح کیا کہ شامی صدر کا موقف روس کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے مطابق نہیں ہے۔روس اور شام رابطہ گروپ میں شامل دوسری بڑی طاقتوں نے گذشتہ ہفتے میونخ میں جنگ زدہ ملک میں جنگی کارروائیاں روکنے سے اتفاق کیا تھا۔تاہم روس نے شام میں جنگ بندی کے لیے کسی سمجھوتے کے باوجود شمالی شہر حلب اور اس کے نواح میں فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔روس کے لڑاکا طیارے حلب اور اس کے نواحی علاقوں میں شامی صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف لڑنے والے باغی گروپوں پر بمباری کررہے ہیں۔اس فضائی مدد سے ہی شامی فوج برسرزمین پیش قدمی کررہی ہے اور اس نے حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔شام کے شمالی علاقوں میں امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیارے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔ر بشارالاسد نے ان فتوحات کے پیش نظر ہی گذشتہ ہفتے اے ایف پی کے ساتھ انٹرویو میں پورے ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔روسی سفیر کے مطابق اگر شام بحران کے حل کے لیے روسی قیادت کی پیروی کرے تو وہ بڑے ا?برومندانہ انداز میں اس دلدل سے نکل سکتا ہے، اور اگر وہ اس سے انحراف کرتے ہیں تو بڑی مشکل صورت حال پیدا ہوجائے گی۔ فتح تک لڑنے کی صورت میں تنازع طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے اور اس کا تصور ہی خوف ناک ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…