کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ پولیس کے اے ایس پی کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فرشوں کی سرپرستی کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔اے ایس پی بلال قیوم کے خلاف رپورٹ کراچی پولیس چیف کو پیش کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کیماڑی میں تعینات اے ایس پی بلال قیوم ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کرنے والے اسمگلرز سے لاکھوں روپے رشوت وصول کررہا ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کو بھی مذکورہ اے ایس پی مکمل سرپرست یحاصل ہے ۔ذرائع کے مطابق اے ایس پی بلال قیوم سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا قریبی رشتہ دار ہے ۔ذرائع کے مطابق بلال قیوم کے خلاف کراچی پولیس کو پیش کردی گئی ہے ،جس پر انہوںنے اے ایس پی کیماڑی کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔واضح رہے کہ کراچی پولیس کے افسران اور اہلکار پر شہریوں کے اغواءکی وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں